Time 20 دسمبر ، 2024
دنیا

امریکی اعلیٰ عہدیداروں پر مشتمل وفد ہیئت التحریر کے رہنماؤں سے ملاقات کیلئے شام پہنچ گیا

امریکی اعلیٰ عہدیداروں پر مشتمل وفد ہیئت التحریر کے رہنماؤں سے ملاقات کیلئے شام پہنچ گیا
وفد شام میں لاپتہ امریکیوں سےمتعلق معلومات بھی حاصل کرنےکے لیے کام کرےگا، امریکی محکمہ خارجہ/ فائل فوٹو 

دمشق: امریکی اعلیٰ عہدیداروں پر مشتمل وفد شام پہنچ گیا ہے جو  آج ہیئت التحریر کے رہنماؤں سے ملاقات کرے گا۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تین امریکی اعلیٰ عہدیداروں پر مشتمل وفد آج شامی دارالحکومت دمشق پہنچا ہے جو بشار الاسد حکومت کا تختہ الٹنے والی تنظیم ہیئت التحریر الشام کے رہنماؤں سے ملاقات کرے گا۔ 

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہناہے ملاقات کے دوران شام میں  اقتدارکی منتقلی سمیت دیگرامورپربات چیت ہوگی۔

ترجمان کے مطابق امریکی وفد شامی سول سوسائٹی اور دیگرکمیونٹیز کے ارکان سے ملاقات کریگا جبکہ شام میں لاپتہ امریکیوں سے متعلق معلومات بھی حاصل کرنےکے لیے کام کرےگا۔ 

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق وفد نئی شامی قیادت سے شام کے مستقبل کے متعلق ان کے ویژن کے بارے میں جاننے کی کوشش کرے گا اور یہ بھی پوچھے گا کہ امریکا کس طرح شام کی مدد کر سکتا ہے۔ 


مزید خبریں :