Time 21 دسمبر ، 2024
پاکستان

کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں آگیا

کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں آگیا
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ فوٹو فائل

کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کے بعد درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں آگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح کراچی کا درجہ حرارت 9.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 24 گھنٹے کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد ہے۔

ادھر ملک کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں اور کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے کے بعد تالاب، جوہڑ اور سڑکوں پر پڑا پانی بھی جم گیا ہے۔

مزید خبریں :