Time 23 دسمبر ، 2024
پاکستان

ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد رہے گا، سندھ میں دُھند رہنے کا امکان

ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد رہے گا، سندھ میں دُھند رہنے کا امکان
فضائی آلودگی کے اعتبار سے پشاور ملک کا سب سے آلودہ ترین شہر قراردیا گیا ہے جہاں پارٹیکیولیٹ کی تعداد367 ریکارڈ کی گئی ہے/ فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نے آج  ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے، گلگت بلتستان ،کشمیر اور شمال مشر قی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفبا ری ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے، دھند کے باعث موٹروےایم ون، رشکئی سے پشاورٹول پلازہ تک بند کردی گئی ہے ۔

دوسری جانب  فضائی آلودگی کے اعتبار سے پشاور ملک کا سب سے آلودہ ترین شہر قراردیا گیا ہے  جہاں پارٹیکیولیٹ کی تعداد367 ریکارڈ کی گئی ہے۔

فضائی آلودگی کے اعتبار سے  راولپنڈی کا دوسرا نمبر   ہےجہاں  پارٹیکیولیٹ کی تعداد 252 اور ہری پور  میں 239 ریکارڈ کی گئی ہے  جب کہ پارٹیکیولیٹ کی تعداد کے ساتھ ہری پور ملک کا تیسرا آلودہ ترین علاقہ ہے۔

مزید خبریں :