Time 23 دسمبر ، 2024
پاکستان

ضلع کرم میں امن و امان کے معاملے پر رواں ہفتے اہم پیشرفت متوقع ہے: بیرسٹر سیف

ضلع کرم میں امن و امان کے معاملے پر رواں ہفتے اہم پیشرفت متوقع ہے: بیرسٹر سیف
2 دن کے وقفے کے بعد جرگہ دوبارہ ہوگا جس میں پائیدار امن کے لیے معاہدہ کیا جائے گا: مشیر اطلاعات کے پی/ فائل فوٹو

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیر سٹرسیف کا کہنا ہے کہ ضلع کرم میں امن و امان کے معاملے پر رواں ہفتے اہم پیش رفت متوقع ہے۔

ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ علاقے کے راستے کھولنے سے متعلق بھی جلد خوشخبری ملے گی، 2 دن کے وقفے کے بعد جرگہ دوبارہ ہوگا جس میں پائیدار امن کے لیے معاہدہ کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے حکم پر پاراچنار میں ادویات اور دیگر ضروری سامان کی ترسیل جاری ہے جب کہ درجنوں مریضوں کو علاج کے لیے پشاور پہنچایا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ ضلع کرم میں راستوں کی بندش کے خلاف شہریوں کا دھرنا جاری ہے۔

مزید خبریں :