Time 25 دسمبر ، 2024
پاکستان

فوجی عدالتوں کیخلاف ملک سے باہر لابنگ کی جارہی ہے: وزیراطلاعات

وفاقی وزیر برائے اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کے خلاف ملک سے باہر بھی لابنگ کی جارہی ہے۔

اپنے بیان میں عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ فوجی عدالتوں پر بین الاقوامی سطح پر باتیں ہورہی ہیں لیکن اپنے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ پارٹنرز سے بات کرکے یقین دہانی کرائیں گے کہ فوجی عدالتوں کی کارروائی بین الاقومی قانون کے تقاضوں کے مطابق ہے۔

انہوں نے کہاکہ فوجی عدالتوں کیخلاف ملک سے باہر بھی لابنگ کی جارہی ہے، تحریک انصاف فوجی عدالتوں پر سیاست نہ کرے، اپیل کے فورمز موجود ہیں۔

عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ فوجی تنصیبات پر حملے کا مقدمہ ملٹری کورٹس میں ہی چلایا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی اپنے دور میں فوجی عدالتوں کے فضائل بیان کرتے تھے۔

خیال رہے کہ 21 دسمبر کو فوجی عدالتوں نے سانحہ 9 مئی کے 25 مجرموں کو سزائیں سنائیں۔ مجرموں کو 2 سے 10 سال تک قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

ان سزاؤں پر امریکا، برطانیہ اور یورپی یونین نے تشویش کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :