Time 28 دسمبر ، 2024
کھیل

زمبابوے نے افغانستان کیخلاف اپنی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا ڈالا

زمبابوے نے افغانستان کیخلاف اپنی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا ڈالا
فوٹو: اے ایف پی

زمبابوے نے افغانستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں اپنی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا دیا۔

افغانستان کرکٹ ٹیم ان دنوں زمبابوے کے دورے پر ہے جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کاپہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے جاری ہے۔

اس میچ میں زمبابوے نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور رنز کے انبار لگا دیے۔

زمبابوے کی ٹیم افغانستان کے خلاف ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 586 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔ یہ زمبابوے کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹوٹل ہے۔

میزبان ٹیم کی جانب سے شان ولیمز 154، کریگ ایرون 104 اور برائن بینٹ 110 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے۔

586 رنز کے جواب میں افغانستان کی ٹیم  جمعہ کو دوسرے دن کھیل کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 95 رنز بناسکی۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل زمبابوے نے 2001 میں ہرارے میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 167 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 563 رنز بنائے تھے۔

مزید خبریں :