Time 28 دسمبر ، 2024
جرائم

جعلسازی سے پاکستانی شناختی کارڈ بنانیوالی 3 بنگلادیشی خواتین گرفتار

جعلسازی سے پاکستانی شناختی کارڈ بنانیوالی 3 بنگلادیشی خواتین گرفتار
ملزمان نے غیر ملکی ہونے کے باوجود پاکستانی قومی شناختی کارڈ حاصل کیا: حکام/فوٹوجیو نیوز

وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے جعلسازی سے پاکستانی دستاویزات اور شناختی کارڈ بنوانے کے مقدمے میں مفرور 3 بنگلادیشی خواتین کو کراچی سے گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق مفرور 3 خواتین کو کراچی کے علاقے  گلشنِ اقبال سے  گرفتار  کیا گیا،گرفتار ملزمان عائشہ ناز،  حنا ناز  اور افشاں ناز کا تعلق بنگلادیش سے ہے۔

حکام کا بتانا ہے کہ ملزمان سال 2022 سے جعلسازی کے مقدمے میں مطلوب تھیں،  ملزمان نے غیر ملکی ہونے کے باوجود پاکستانی قومی شناختی کارڈز حاصل کیے۔ 

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے جعلسازی سے قومی شناختی کارڈز حاصل کیے، ملزمان نے ایجنٹ کی مدد سے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر برتھ اور ڈیتھ سرٹیفیکیٹ حاصل کیے،  ملزمان کو سیکرٹری یونین کونسل، رضویہ سوسائٹی، لیاقت آباد ٹاؤن نے برتھ اور  ڈیتھ سرٹیفیکیٹ جاری کیے۔

حکام کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی سہولتکاری میں ملوث عناصر کے خلاف بھی تحقیقات کو وسیع کر دیا گیا ہے۔

مزید برآں نادرا اہلکاروں کے ملوث ہونے کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گاجبکہ ملزمان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

مزید خبریں :