28 دسمبر ، 2024
اگر آپ بھی ٹی بیگز والی چائے پیتے ہیں تو آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ اس میں موجود مائیکرو پلاسٹ کینسر کا سبب بن سکتے ہیں۔
اس حوالے سے بارسلونا یونیورسٹی اسپین کی تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔
تحقیق میں تجارتی طور پر دستیاب پلاسٹک پولیمر سے بنے ٹی بیگزپر تجربے کیےگئے جس سے پتہ چلا کہ گرم پانی کے ایک قطرے میں پولی پروپیلین سے بنے ٹی بیگز نے مائیکرو پلاسٹ کے 1.2 ارب ذرات چھوڑے۔
سیلولوز سے بنے ٹی بیگز نے 13کروڑ 50 لاکھ جب کہ نائیلون 6 سے بنے ٹی بیگز نے پانی کے ایک قطرے میں 80 لاکھ سے زائد مائیکروپلاسٹک کے ذرات خار ج کیے۔
پلاسٹک کے یہ چھوٹے ذرات گرم پانی میں مل کر ایسے کیمیکل چھوڑتے ہیں جن کے باعث کینسر ہونےکا خدشہ ہے۔
اس سے قبل کینیڈا میں کی گئی ایک تحقیق میں بھی ایسے ہی نتائج سامنے آئے تھے۔