29 دسمبر ، 2024
واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی لگانے سے متعلق قانون کے نفاذ کو موخر کیا جائے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سپریم کورٹ کو کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی لگانے یا اسے فروخت پر مجبور کرنے سے متعلق قانون کے نفاذ کو موخر کیا جائے۔
ٹرمپ نے کہا وہ چاہتے ہیں کہ صدارت کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد ان کے پاس اس مسئلے کے سیاسی حل کے لیے وقت ہو۔
واضح رہے صدر بائیڈن کی جانب سے دستخط کردہ قانون کے مطابق چینی کمپنی بائٹ ڈانس ٹک ٹاک کو کسی امریکی کمپنی کو فروخت کردے بصورت دیگر 19 جنوری سے امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی ہوگی۔
امریکی عدالت اس معاملے پر 10 جنوری کو سماعت کرے گی جب کہ نومنتخب صدر ٹرمپ 20 جنوری کو اپنا عہدہ سمبھالیں گے۔