29 دسمبر ، 2024
نیدرلینڈزکا مسافر طیارہ ناروے کے اوسلو ائیرپورٹ پر حادثے کا شکار ہوگیا۔
ڈچ میڈیا کے مطابق ایمسٹرڈیم جانے والے طیارے کا اوسلو سے اڑان بھرنے کے فوراً بعد ہائیڈرالک سسٹم فیل ہوا۔
ہائیڈرالک سسٹم میں خرابی کے باعث طیارے نے ہنگامی طور پر لینڈنگ کی، تاہم لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے سے اترگیا۔
ڈچ میڈیا کے مطابق حادثےکا شکار طیارے میں سوار 176 مسافر اورعملے کے 6 اراکین محفوظ رہے۔
اس سے قبل ائیر کینیڈا کے مسافر طیارے میں لینڈنگ گیئر میں خرابی کے باعث آگ بھڑک اٹھی تاہم مسافر طیارہ معجزانہ طور پر حادثے سے محفوظ رہا۔
ایک دوسرے حادثے میں آج صبح جنوبی کوریا میں لینڈنگ کے دوران طیارہ خوفناک حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں 179 افراد ہلاک ہو گئے۔
اس سے قبل 25 دسمبر کو آذربائیجان کا مسافر بردار طیارہ قازقستان میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں 38 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوئے تھے۔