Time 30 دسمبر ، 2024
کھیل

معروف کرکٹ ویب سائٹ کا اپنی ون ڈے ٹیم آف دی ایئرکا اعلان ، پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

معروف کرکٹ ویب سائٹ کا اپنی ون ڈے ٹیم آف دی ایئرکا اعلان ، پاکستانی کھلاڑی بھی شامل
ٹیم کا کپتان سری لنکا کے چریتھ اسالنکا کو قرا ردیا گیا ہے/ فوٹو: ایکس 

معروف کرکٹ ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو  نے اپنی ون ڈے ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کر دیا۔ 

ای ایس پی این کرک انفو کی جانب سے ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا گیا ہے جس کا کپتان سری لنکا کے چریتھ اسالنکا کو بنایا گیا ہے۔

ویب سائٹ کی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں پاکستان سےصرف حارث رؤف جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔ 

معروف کرکٹ ویب سائٹ کا اپنی ون ڈے ٹیم آف دی ایئرکا اعلان ، پاکستانی کھلاڑی بھی شامل
فوٹو: ایکس 

ویب سائٹ نے جن دیگر کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا ان میں پتھم نسانکا، رحمان اللہ گربز،کوشال مینڈس، شرفین ردرفورڈ، لیام لونگسٹن شامل ہیں۔ 

ان کے علاوہ عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، وانندوہسارنگا اور تسکین احمدکا نام بھی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل کیا گیا ہے۔ 

مزید خبریں :