31 دسمبر ، 2024
نشتر اسپتال ملتان کے ڈائیلسز یونٹ سے مریضوں میں ایڈز کی منتقلی پر معطل کی گئی وائس چانسلر کی حمایت میں اسپتال کے 31 فیکلٹی ممبر نے اجتماعی استعفیٰ دے دیا۔
مریضوں میں ایڈز پھیلنے کے معاملے پر نشتر اسپتال کی وائس چانسلر ڈاکٹر مہناز خاکوانی سمیت 5 ڈاکٹرز معطل کیے گئے تھے، فیکلٹی ممبران نے استعفے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو بھجوادیے۔
فیکلٹی ممبر کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا گیا۔
خیال رہے کہ نشتر اسپتال میں ایک ماہ قبل ڈائیلسز سے ایڈز کی منتقلی کا واقعہ پیش آیا تھا۔
واقعے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نوٹس پر نشتر اسپتال وائس چانسلر سمیت 5 ڈاکٹرز کو معطل کردیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ وائس چانسلر نشتر اسپتال کو گورنر پنجاب نے ذاتی حیثیت میں کل طلب کر رکھا ہے۔