Time 31 دسمبر ، 2024
دنیا

افغان حکومت کا خواتین کو ملازمت دینے والی این جی اوز بندکرنےکا اعلان

افغان  حکومت کا خواتین کو ملازمت دینے والی این جی اوز بندکرنےکا اعلان
دو سال قبل طالبان حکومت نے این جی اوز سے خواتین ملازمین کو ہٹانے کا حکم دیا تھا، خبرایجنسی/ فائل فوٹو

کابل: افغانستان میں خواتین کو ملازمت دینے والی این جی اوز کو بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق افغانستان کی طالبان حکومت نے خواتین کو ملازمت دینے والی تمام ملکی اور غیرملکی این جی اوز کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

افغانستان کی وزارت اقتصادیات نے کہا کہ جو این جی او حکومتی ہدایات پر عمل نہیں کرے گی ایسی این جی اوز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے لائسنس ختم کردیے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق دو سال قبل طالبان حکومت نے این جی اوز سے خواتین ملازمین کو ہٹانے کا حکم دیا تھا۔ 

خیال رہے گزشتہ روز  افغانستان کی طالبان حکومت نے رہائشی عمارتوں میں ایسی کھڑکیاں بنانے پر پابندی عائد کردی جہاں سے خواتین کے استعمال کی جگہوں پر جھانکا جاسکے۔

حکومتی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ نئی عمارتوں میں ایسی کھڑکیاں نہیں ہونی چاہئیں جن سے کسی کے صحن، باورچی خانے، پڑوسیوں کے کنویں اور دیگر ایسی جگہیں نظر آسکیں جنہیں عموماً خواتین استعمال کرتی ہیں۔ 


مزید خبریں :