Time 31 دسمبر ، 2024
پاکستان

خیبر پختونخوا اسمبلی میں سویلینز کیخلاف ملٹری کورٹس کے فیصلوں سے متعلق مذمتی قرارداد منظور

خیبر پختونخوا اسمبلی میں سویلینز کیخلاف ملٹری کورٹس کے فیصلوں سے متعلق مذمتی قرارداد منظور
فوٹو: فائل

پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی نے سویلینز کے خلاف ملٹری کورٹس کے فیصلوں سے متعلق مذمتی قرارداد منظور کرلی۔

قرارداد حکومتی رکن عبدالسلام نے ایوان میں پیش کی، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ملک میں عدالتی نظام انصاف موجود ہے، شفاف ٹرائل ہر شہری کا حق ہے، محب وطن شہریوں اور سیاسی ورکرز کو ملٹری کورٹ سے سزائیں سنائی گئی۔

قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایوان وفاق سے ملٹری کورٹ کے غیر آئینی فیصلے واپس لینے کی سفارش کرے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ملٹری کورٹ جانب دارانہ اور غیر قانونی فیصلے واپس لے، قرارداد میں  9 مئی کے حوالے سے شفاف انکوائری کیے جانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

 قرار داد پر مسلم لیگ (ن) کے  ایم پی اے جلال خان کے دستخط بھی موجود ہیں تاہم جلال خان کا دعویٰ ہے کہ قرارداد پر موجود ان کے دستخط جعلی ہیں۔

مزید خبریں :