01 جنوری ، 2025
پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 10 کی ڈرافٹنگ کا وینیو تبدیل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سیزن 10 کی ڈرافٹنگ کا وینیو گوادر سے لاہور منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل سیزن 10 کے لاجسٹک مسائل کی وجہ سے ڈرافٹنگ کا وینیو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سیزن 10 کی ڈرافٹنگ لاہور میں 11 جنوری ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا پلیئر ڈرافٹ گوادر میں کروانے کا اعلان کیا تھا۔
پی سی بی نے 7 اپریل سے 20 مئی تک پی ایس ایل 10 کی ونڈو رکھی ہوئی ہے۔