28 فروری ، 2013
بہاول پور…بہاول پور میں پنجاب اور جرمن حکومت کے تعاون سے شمسی توانائی کے منصوبے کا آغاز کردیا گیا جس کے تحت 2014 تک 500 میگا واٹ بجلی پیدا کی جائے گی اور اس پر 100 ملین ڈالر کا خرچہ آئے گا۔ چولستان میں دین گڑھ کے مقام پر ا س منصوبے کا آغاز وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے توانائی زعیم قادری جبکہ جرمن کمپنیوں کی نمائندگی ایدورٹ ویگنز نے کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زعیم قادری نے کہا کہ 100 ملین ڈالر کی لاگت سے قائم ہونے والے اس منصوبے کے تحت 2014 تک شمسی توانائی کے 500 سو میگا وات بجلی پیدا کی جائے گی ،اور پہلے مرحلے میں 50 میگا واٹ بجلی کے منصوبے پر آج سے کام شروع کردیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے سے بننے والی بجلی کا 60 فیصد حصہ پنجاب کو اندھیروں سے اجالے میں تبدیل کر نے کے لیے خرچ کیا جائے گا،تقریب سے پہلے مہمانوں کی آمد پر چولستانی اونٹوں کا رقص پیش کیا گیا۔