Geo News
Geo News

پاکستان
28 فروری ، 2013

اپر اورکزئی اور خیبر ایجنسی میں کارروائی میں 17شدت پسند ہلاک

باڑہ ،خیبر ایجنسی …اپر اورکزئی اور خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 17شدت پسند ہلاک اور دو ٹھکانے تباہ ہوگئے۔جبکہ مہمند ایجنسی میں تعلیم دشمن عناصر نے 4اسکولوں کو تباہ کردیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقوں آدم خیل، ارغنجو میں قائم شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر سیکیورٹی فورسز نے جیٹ طیاروں سے بم باری کی۔ جس کے نتیجے میں 8شدت پسند ہلاک اور انکے دو ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 9 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اْدھر مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی میں نامعلوم شدت پسندوں نے 4اسکولوں میں بارودی مواد نصب کردیا ۔ جس کے پھٹنے سے دو مڈل اور دو پرائمری اسکولوں کو نقصان پہنچا۔تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید خبریں :