Geo News
Geo News

دلچسپ و عجیب
01 مارچ ، 2013

اگلے برس انسان کم موبائل فون زیادہ ہونگے

 اگلے برس انسان کم موبائل فون زیادہ ہونگے

جنیوا…اقوام متحدہ ٹیلی کمیونیکیشن ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ دنیا بھر میں اگلے برس موبائل فونز کی تعداد انسانی آبادی کے برابر پہنچ جائے گی۔ جنیوا میں انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کی رپورٹ کے مطابق سال 2014 میں دنیا میں موبائل فونز کی تعداد7 ارب سے تجاوز کرجائے گی۔ اس تعداد میں سب سے زیادہ موبائل فونز براعظم ایشیاء میں استعمال ہوتے ہیں۔ رپورٹ میں ایشیاء کو پیداواری پاور ہاوٴس قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس برس کے آخر تک دنیا میں 96 فیصد آبادی موبائل فون استعمال کررہی ہوگی۔اس تعداد میں 128 فیصد ترقی یافتہ ممالک اور 89 فیصد ترقی پزیر ممالک کے لوگ شامل ہونگے۔

مزید خبریں :