02 جنوری ، 2025
کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں دوسرے روز بھی 1100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 74ہزار روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 943 روپے اضافے سے 2 لاکھ 35ہزار 511 روپے ہوگیا ہے۔
مزید برآں عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 11 ڈالر اضافے سے 2635 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہواتھا۔