Time 03 جنوری ، 2025
پاکستان

مذاکرات خان کے حکم پر شروع ہوئے،کیسے کرنے ہیں وہی فیصلہ کرینگے: گنڈاپور

مذاکرات خان کے حکم پر شروع ہوئے،کیسے کرنے ہیں وہی فیصلہ کرینگے: گنڈاپور
بیٹھ کر جمہوری طریقے سے معاملات کو حل کرنا چاہیے: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی صحافیوں سے گفتگو/فوٹو فائل 

وزیر اعلیٰ خیبر  پختونخوا (کے پی) علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ  مذاکرات بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حکم پر شروع ہوئے،کیسے کرنے ہیں اس کا فیصلہ عمران خان ہی کریں گے۔

گزشتہ روز حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ہوا،  پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پر عمران خان سے مشاورت کے لیے مزید وقت مانگ لیا ہے۔

مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے کی گئی گفتگو  میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ مذاکرات کیلئے کمیٹی بنی ہے تو لگتا ہے وہ مسائل کا حل چاہتے ہیں، میں بیک ڈور  والا نہیں کھلی کتاب ہوں، بیٹھ کر جمہوری طریقے سے معاملات کو حل کرنا چاہیے۔

وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا اچھی بات ہے کہ 9 مئی کے ملزمان کو  رہا کیا گیا، ہمارے  کارکنان نے جمہوریت کیلئے خون بہایا اور حقیقی آزادی کیلئے شہید ہوئے ہیں۔

کرم واقعات پر علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ کرم واقعات  آج کے نہیں 50 سال سے چلے آرہے ہیں تاہم معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :