Time 03 جنوری ، 2025
کھیل

جنوبی افریقا کیخلاف پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکہ، زخمی صائم ایوب ٹیسٹ سے باہر ہوگئے

جنوبی افریقا کیخلاف پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکہ، زخمی صائم ایوب ٹیسٹ سے باہر ہوگئے
آج ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کے دوران صائم کا ٹخنہ مڑ گیا تھا اور انہیں اسپتال لے جایا گیا تھا— فوٹو: اے ایف پی

جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکہ لگا ہے۔

قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر صائم ایوب کیپ ٹاؤن ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔ ٹیم منیجمنٹ کے مطابق قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں مزید شرکت نہیں کریں گے۔

آج ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کے دوران صائم کا ٹخنہ مڑ گیا تھا اور انہیں اسپتال لے جایا گیا تھا۔

صائم ایوب کی رپورٹس مزید مشاورت کیلئے برطانوی ماہرین کو ارسال کردی گئی ہیں جس کے بعد ان کے علاج اور واپسی کا فیصلہ برطانوی ڈاکٹرز کی مشاورت کے بعد ہوگا۔

مزید خبریں :