03 جنوری ، 2025
جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکہ لگا ہے اور صائم ایوب ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔
آج ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کے دوران صائم کا ٹخنہ مڑ گیا تھا اور انہیں اسپتال لے جایا گیا تھا۔
اسپتال میں ان کے ایکسرے اور دیگر ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد ٹیم منیجمنٹ نے ان کے دوسرے میچ سے باہر ہونے کا اعلان کردیا۔
ٹیم منیجمنٹ کے مطابق قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں مزید شرکت نہیں کریں گے۔
صائم ایوب کی رپورٹس مزید مشاورت کیلئے برطانوی ماہرین کو ارسال کردی گئی ہیں جس کے بعد ان کے علاج اور واپسی کا فیصلہ برطانوی ڈاکٹرز کی مشاورت کے بعد ہوگا۔
اب صائم ایوب کی ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں وہ بیساکھیوں کی مدد سے اسٹیڈیم میں داخل ہو رہے ہیں۔
وہ اسکین کروا کر واپس گراؤنڈ آ رہے ہیں جس میں ان کے پاؤں پر پلستر اور بیساکھیوں کی مدد سے چلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔