06 جنوری ، 2025
ضلع کرم کے لیے امدادی سامان کا پہلا قافلہ صبح ٹل سے روانہ ہوگا۔
پولیس کے مطابق 80 سے زائد ٹرکوں پر مشتمل قافلے کے گزرتے وقت مرکزی شاہراہ پر کرفیو نافذ کیا جائےگا۔
دوائیوں،سبزیوں ، آٹے اور دیگر اشیاء سے بھرے ٹرک تین روز سے ٹل میں کھڑے ہیں ، امدادی سامان کا قافلہ 4 جنوری کو کرم کے لیے روانہ ہونا تھا لیکن بگن میں ڈپٹی کمشنر کی گاڑی پر فائرنگ کے بعد قافلہ روانہ نہیں ہوسکا تھا۔
ضلع کرم میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جبکہ زخمی ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کی جگہ اشفاق خان کو ڈپٹی کمشنر کرم تعینات کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ 4 جنوری کو لوئر کرم کے علاقے بگن میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے ڈی سی کرم سمیت سات افراد زخمی ہوگئے تھے، کرم کیلئے تین ماہ بعد کھانے پینے کا سامان لے جانے والا قافلہ روک دیا گیا تھا۔