Time 06 جنوری ، 2025
پاکستان

وزیر داخلہ کا نادرا میگا سینٹرز میں 24گھنٹے پاسپورٹ پراسیسنگ کاؤنٹرز قائم کرنے کا اعلان

وزیر داخلہ کا نادرا میگا سینٹرز میں 24گھنٹے پاسپورٹ پراسیسنگ کاؤنٹرز قائم کرنے کا اعلان
محکمہ پاسپورٹ نے وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات پر عملدرآمد شروع کردیا ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سینٹرز میں 24گھنٹے پاسپورٹس پراسیسنگ کاؤنٹرز قائم کرنے کا اعلان کردیا۔

محکمہ پاسپورٹ نے وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔

وزیرداخلہ کے اعلان کے تحت کراچی میں ناظم آباد اور سائٹ ایریا میں 10 پاسپورٹ پراسیسنگ کاؤنٹرز قائم کیے جائیں گے جب کہ نادرا میگا سینٹرز میں بنائے گئے پاسپورٹ پراسیسنگ کاؤنٹرز سے بھی شہری مستفید ہوسکیں گے۔

اس حوالے سے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے پاسپورٹ پراسیسنگ کاؤنٹرز کا دائرہ کار ملک بھر میں بڑھایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں قائم دفتر کو  پہلے ہی 24/7 کردیا گیا ہے، کراچی میں عوامی مرکز اور لاہور میں گارڈن ٹاؤن کے دفاتربھی عوام کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں، پاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر کا مسئلہ پوری طرح حل کر لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :