01 مارچ ، 2013
اسلام آباد…ملک میں پولیو کا نیا کیس سامنے آ گیا ہے، جس کے بعد2013 میں پولیو کیسز کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔قومی ادارہ صحت کے ذرائع کے مطابق میانوالی کی تین سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔بچی میانوالی میں افغان پناہ گزین کیمپ عیسیٰ خیل میں رہائش پذیر ہے۔اس کیس کے بعد ملک میں اس سال پولیو کے سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔