Geo News
Geo News

پاکستان
01 مارچ ، 2013

خیبرپختوانخوا کے بیشتر مقامات پر خشک موسم کی پیشگوئی

خیبرپختوانخوا کے بیشتر مقامات پر خشک موسم کی پیشگوئی

پشاور…پشاور سمیت خیبرپختون خوا کے بیشتر مقامات میں آیندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالاکوٹ میں ایک ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آیندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختون خوا کے بیشتر مقامات پر موسم خشک ر ہنے کا امکان ہے۔ جبکہ پشاور اور گردنواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ پشاور میں آج کم سے کم درجہ حرارت سات ڈگری سیٹی گریڈ رکارڈ کیاگیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت انیس ڈگری سنٹی گریڈرہنے کا امکا ن ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالاکوٹ میں ایک ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ سب سے زیادہ سردی کالام میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی آٹھ ڈگری سیٹی گریڈرکارڈ کیاگیا۔

مزید خبریں :