Geo News
Geo News

پاکستان
01 مارچ ، 2013

پارلیمنٹ کو اپنی حد کے اندر رہنا ہوگا ،جسٹس خالد محمود

پارلیمنٹ کو اپنی حد کے اندر رہنا ہوگا ،جسٹس خالد محمود

لاہور …لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے نئے صوبے کی تشکیل کیخلاف درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ پارلیمنٹ کو اپنی حد کے اندر رہنا ہوگا ، پارلیمنٹ ایسا نہیں کر سکتی کہ پورا ملک بھارت کے حوالے کر دے ،درخواست گزار ملک منصف اعوان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ محض صدر کے پیغام پر پارلیمانی کمیشن کا قیام پارلیمنٹ کے اختیارات سے تجاوز ہے ،جسٹس خالد محمود خان نے ریمارکس دیئے کہ پارلیمنٹ کو قانون بنانے کا اختیار ہے اُسے روکا نہیں جا سکتا ، تاہم پارلیمنٹ ایسا نہیں کر سکتی کہ پورا ملک بھارت کے حوالے کر دے ، عدالت نے دیکھنا ہے کہ پارلیمنٹ کو نئے صوبے کے قیام کا کمیشن بنانے کا اختیار حاصل بھی ہے یا نہیں ،عدالت نے قومی اسمبلی کی قرارداد پیش کرنے کی ہدایت کی جس کے تحت اسمبلی کو پارلیمانی کمیشن قائم کرنے کا اختیار دیا گیا ،درخواست پر مزید کارروائی منگل تک ملتوی کر دی گئی ، الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ مسلم لیگ ق نے پارٹی انتخابات کراکے ضابطے کی کارروائی مکمل کردی ہے، اب وہ آئندہ عام انتخابات میں حصہ لے سکتی ہے، دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے پارٹی انتخابات الیکشن کمیشن میں چیلنج کردیئے گئے ہیں۔ ، پیپلز پارٹی کے ارکان سینیٹر صفدر عباسی اور آغا ناصر علی شاہ نے پارٹی انتخابات الیکشن کمیشن میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیارکیاہے کہ انٹراپارٹی انتخابات کی خبر اخبارات میں پڑھی ، اس سلسلے میں کوئی شیڈول جاری ہوانہ ہی انہیں اس بارے میں بتایاگیا۔

مزید خبریں :