Time 09 جنوری ، 2025
کاروبار

انٹربینک میں ڈالر 11 پیسے سستا ہوگیا

انٹربینک میں ڈالر 11 پیسے سستا ہوگیا
فوٹو: فائل

کراچی: انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 61 پیسے پر بند ہوا ہے۔

انٹربینک تبادلہ میں آج ڈالر کی قدر میں 11 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 5 پیسے اضافے سے 278 روپے 72  پیسے تھی۔

مزید خبریں :