10 جنوری ، 2025
بھارت کے کرکٹر یوزویندر چہل اور ان کی اہلیہ دھنا شری ورما کے درمیان علیحدگی کی خبروں کے بعد بھارتی کرکٹر مشہور خاتون ریڈیو جوکی (آر جے) کے ساتھ نظر آنے لگے۔
بھارت کے کرکٹر یوزویندر چہل اور ان کی اہلیہ دھنا شری کی طلاق کی افواہیں گرم ہیں۔ دونوں کی جانب سے بیانات سامنے آئے ہیں لیکن ان میں طلاق کی خبروں پر کوئی واضح بات نہیں کی گئی۔
اس دوران اب کرکٹر یوزویندر چہل کو ایک خاتون ریڈیو جوکی مہوش کے ساتھ دیکھا گیا ہے اور بھارتی میڈیا میں ان کے قریبی تعلقات کی خبریں زیر گردش ہیں۔
رپورٹس کے مطابق کرکٹر چہل کو ممبئی کے ایک ہوٹل میں خاتون آرجے کے ساتھ دیکھا گیا اور وہ اُس وقت اپنا چہرہ کیمروں سے چھپا رہے تھے۔
اس کے علاوہ کرکٹر نے خاتون اور دوستوں کے ساتھ کرسمس کے دن پر ایک ساتھ ظہرانے میں بھی شرکت کی تھی اور اب اُس لڑکی تفصیلات سامنے آگئیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چہل کے ساتھ نظر آنے والی لڑکی معروف ریڈیو جوکی مہوش ہیں جو فیشن، فٹنس اور سیاحت کے حوالے سے وی لاگنگ کرتی ہیں اور ان کے کئی پرینکس بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکے ہیں۔
اس کے علاوہ مہوش فلم پروڈیوسر بھی ہیں۔
آر جے مہوش نے کرکٹر کے ساتھ خبروں کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ انٹرنیٹ پر کچھ خبریں دیکھیں جو بالکل مضحکہ خیز ہیں، اگر آپ کسی مخالف جنس کے ساتھ نظر آئیں گی تو کیا اس کا مطلب ڈیٹنگ ہے؟
خیال رہے کہ یوزویندر چہل اور دھناشری کے درمیان علحیدگی کی خبریں گزشتہ دنوں اُس وقت پھیلیں جب جوڑے نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا اور ساتھ ہی کرکٹر نے دھنا شری کی تصاویر بھی ڈیلیٹ کردیں۔
ان کی اہلیہ دھنا شری ورما نے بھی کرکٹر کو ان فالو کیا لیکن یوزویندر چہل کی تصاویر نہیں ہٹائیں۔