Geo News
Geo News

Time 11 جنوری ، 2025
انٹرٹینمنٹ

حجاب پہنوں یا دوپٹہ، میری قبرکا حساب آپ نے نہیں دینا: نور بخاری کا تنقیدکرنیوالوں کو جواب

حجاب پہنوں یا دوپٹہ، میری قبرکا حساب آپ نے نہیں دینا: نور بخاری کا تنقیدکرنیوالوں کو جواب
حال ہی میں نور بخاری کی جانب انسٹاگرام پر شوہر عون چوہدری اور بچوں کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی گئی تھی/فوٹوانسٹاگرام

سابقہ اداکارہ نور بخاری ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کے تنقیدی تبصروں کا شکار ہوگئیں۔

حال ہی میں نور بخاری نے انسٹاگرام پر شوہر عون چوہدری اور بچوں کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں نور کو بلیک کلر کی میکسی پرہلکے رنگ کا اسکارف ماڈرن اسٹائل میں باندھے دیکھا گیا تھا۔

دوپٹے کے بغیر شیئر تصویر مداحوں کو نہ بھائی جس پر مداحوں نے نور بخاری کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

حجاب پہنوں یا دوپٹہ، میری قبرکا حساب آپ نے نہیں دینا: نور بخاری کا تنقیدکرنیوالوں کو جواب

ایک خاتون صارف نے اداکارہ کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ’ باجی اس کو پگ کہتے ہیں حجاب نہیں‘ ۔

ایک صارف نے  اداکارہ پر تنقید کرتے ہوئے  سوال کیا کہ’یہ کیسا حجاب ہے؟

ایک  خاتون صارف نے اداکارہ کے حجاب کو   پردے کے بجائے ’ کلہ‘ (turban) قرار دیا۔

حجاب پہنوں یا دوپٹہ، میری قبرکا حساب آپ نے نہیں دینا: نور بخاری کا تنقیدکرنیوالوں کو جواب

اداکارہ نے  اب خود پر ہوئی تنقید کے جواب کیلئے ایک اسٹوری شیئر کی۔

نور نے لکھا کہ ’ حجاب پہننا یا سر کو ڈھانپنا میرا اپنا انتخاب ہے، یہ میں نے آپ کیلئے نہیں کیا لہٰذا میرے انتخاب پر تبصرے کرنا بند کریں، میں حجاب پہنوں، کلہ پہنوں یاپھر دوپٹہ پہنوں، یہ آپ کا مسئلہ نہیں ہے، میری قبر کا حساب آپ نے دینا ہے تو بولیں ورنہ خاموش رہیں‘۔

مزید خبریں :