Geo News
Geo News

پاکستان
01 مارچ ، 2013

گیارہ بھارتی قیدی واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے

گیارہ بھارتی قیدی واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے

لاہور…لاہور کے واہگہ بارڈر پر رینجرز حکام نے گیارہ بھارتی قیدیوں کو بھارتی حکام کے حوالے کر دیا۔رینجرز حکام کے مطابق لکھو رام، اشوک کمار، نذیر حسین اور اوم پرکاش چار بھارتی شہری کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید تھے جبکہ مان سنگھ، کھیما، شیو داس، منو، بھرت، گوند، لالہ پنسہ کو کراچی کی ملیر جیل میں رکھا گیا تھا۔ ان تمام قیدیوں کر رہا کرنے کے بعد واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ تمام افراد نے رہائی پانے پر پاکستانی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید خبریں :