Time 14 جنوری ، 2025
صحت و سائنس

ٹماٹر کا رس بالوں میں لگانے سے کیا جادو ہوتا ہے؟ حیران کن ٹوٹکہ جان لیں

ٹماٹر کا رس بالوں میں لگانے سے کیا جادو ہوتا ہے؟ حیران کن ٹوٹکہ جان لیں
ٹماٹر وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں جو بالوں کو نمی اور فالیکلز کو تقویت بخشتے ہیں—فوٹو: فائل

کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے کچن یا فریج میں موجود ٹماٹر آپ کی سب سے بڑی مشکل حل کرسکتا ہے؟

دورِ حاضر کی بھاگ دوڑ، آب و ہوا اور ناقص غذا کی بدولت خواتین و مرد حضرات میں بالوں کا گرنا ایک عام حالت بن چکی ہے، لوگ گرتے بالوں یا گنج پن سے چھٹکارا پانے کے لیے مہنگے ترین پراڈکٹس استعمال کرتے ہیں۔

لیکن کتنا اچھا ہو کہ سستے اور گھریلو ٹوٹکوں سے ہی بال گرنا بند ہوجائیں؟ جی ہاں! ٹماٹر میں یہ خاصیت ہے کہ یہ گنج پن کی شکایت دور کرسکتا ہے، ناصرف یہ بلکہ بالوں کی تیزی سے نشو ونما میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ٹماٹر وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں جو بالوں کو نمی اور فالیکلز کو تقویت بخشتے ہیں۔

اس میں وٹامن سی ہوتا ہے جو کولیجن کی پروڈکشن کو بوسٹ کرتا ہے، اس کے علاوہ ٹماٹر لائیکو پین، وٹامن اے، بائیوٹن، زنک سے بھرپور ہوتا ہے۔

آئیے دیکھتے ہیں کہ ٹماٹر کے رس کو بالوں پر کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے کہ بال جادوئی انداز میں بڑھیں؟

سب سے پہلے ٹماٹر کا رس نکالیں اور اسے سر میں ان جگہوں پر لگائیں جہاں بال کم ہیں، یہ عمل آپ ہفتے میں دو بار کرسکتے ہیں۔

ایلو ویرا کے ساتھ ٹماٹر کا رس:

اس کے علاوہ ایلو ویرا جیل کے ساتھ ٹماٹر کا رس ملا کر یہ پیسٹ بالوں میں لگانے سے بال بہت تیزی سے بڑھتے ہیں۔

45 منٹ اس ماسک کو بالوں میں لازمی لگائیں۔

کھوپرے کا تیل اور ٹماٹر:

ٹماٹر کے رس کے ساتھ ناریل کا تیل ہلکا سے گرم کرکے لگائیں اور رات بھر لگا رہنے دیں پھر صبح اٹھ کر دھو لیں۔

بہترین نتائج کے لیے یہ بھی ہفتے میں دو بار کریں۔

ٹماٹر اور پیاز کا رس:

 پیاز اور ٹماٹر کے رس کو بھی ملا کے لگانے سے گنج پن کی شکایت دور ہوجاتی ہے، اس کے علاوہ وہ افراد جن کے بال مشکل سے بڑھتے ہیں، وہ یہ طریقہ اپنائیں اور نشو و نما بڑھائیں۔

مزید خبریں :