Time 15 جنوری ، 2025
پاکستان

حکومت بھول جائے کہ وہ عمران کو اتنی آرام سے سزا دے گی: علیمہ خان

حکومت بھول جائے کہ وہ عمران کو اتنی آرام سے سزا دے گی: علیمہ خان
عمران خان کو سزا اس لیے دی جارہی ہےکہ انہوں نے وہ ادارہ کیوں بنایا جس میں سیرت النبیؐ پڑھائی جارہی ہے: بہن بانی پی ٹی آئی/ فائل فوٹو

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہےکہ عمران خان کو سزا اس لیے دی جارہی ہےکہ انہوں نے وہ ادارہ کیوں بنایا جس میں سیرت النبیؐ پڑھائی جارہی ہے۔

ایک بیان میں علیمہ خان نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ پریشان ہیں کہ فلاحی ادارہ ہے جس سے بانی کو کوئی فائدہ نہیں ہورہا لہٰذا ان کو سزا دینے میں بڑی مشکل پیش آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سزا اس لیے دی جارہی ہےکہ انہوں نے وہ ادارہ کیوں بنایا جس میں سیرت النبیؐ پڑھائی جارہی ہے۔

 علیمہ خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ مؤخر ہونے سے متعلق کہا کہ  بانی چاہتے ہیں سزا سنائیں اس کے بعد ہم ہائیکورٹ میں لے کرجائیں، یہ بھول جائیں کہ اتنے آرام سے سزا دے دیں گے،جب عمران خان باہر آئے گا تو سب دیکھ لیں گے۔

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ تیسری بار مؤخر ہونے کا پس منظر  

خیال رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نہ آنے پر 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 13 جنوری کو تیسری بار مؤخر ہوا ہے، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید فیصلہ سنانے کیلئے ساڑھے 8 بجے اور نیب کی 5 رکنی پراسیکیوشن ٹیم ساڑھے 9 بجے اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔

عدالت اس سے پہلے فیصلہ سنانے کے لیے 23 دسمبر اور 6 جنوری کی تاریخیں دے چکی ہے۔


مزید خبریں :