Time 15 جنوری ، 2025
کھیل

بھارت کے اہم کھلاڑی کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہوگئی

بھارت کے اہم کھلاڑی کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہوگئی
جسپریت بمراہ آسٹریلیا کے خلاف بورڈر گواسکر ٹرافی کے سڈنی ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے،فوٹو: فائل

کمرکی تکلیف کا شکار  بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ بیڈ ریسٹ پر چلےگئے ہیں اور چیمپئنز ٹرافی میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمراہ آسٹریلیا کے خلاف بورڈر گواسکر ٹرافی کے سڈنی ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔ اس سیریز میں بمراہ نے 5 ٹیسٹ میچوں میں مجموعی طور پر 151.2 اوورز کروائے اور 32 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ جسپریت بمراہ کی کمرکی تکلیف سے متعلق رپورٹس حوصلہ افزا نہیں ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمراہ کرکٹ میں واپسی کےلیے جلد بازی نہیں کریں گے۔ ڈاکٹروں نے انہیں بیڈریسٹ کا مشورہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری کو شروع ہوگی۔ اس سے قبل بھارت نے انگلینڈ کے خلاف 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنی ہے جو 22 جنوری سے شروع ہوگی، اس کے بعد3 ون ڈے میچز بھی ہوں گے۔


مزید خبریں :