Print Story
X
19 جنوری ، 2025
غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا آغاز ہوتے ہی طویل عرصے سے صیہونی بربریت کا شکار فلسطینیوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔
حماس اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 11 بجے ہونا تھا تاہم فلسطینی مزاحمتی تنظیم کی جانب سے بتایا گیا کہ تکنیکی مسائل کے باعث اسرائیلی یرغمالیوں کے نام بھیجنے میں کچھ تاخیر ہوئی ہے۔
بعد ازاں حماس کی جانب سے ابتدائی طور پر 3 اسرائیلی خواتین مغویوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا جس کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے باقاعدہ طور پر جنگ بندی کے آغاز کا اعلان کیا اور معاہدے کے تحت اسرائیلی افواج غزہ سے نکل کر فلاڈیلفی بارڈر کی طرف جائیں گی۔