02 مارچ ، 2013
پشاور…پشاور اور اس سے ملحقہ علاقوں میں لوڈشیڈنگ بدستور جاری ہے۔ شہری علاقوں میں آٹھ جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ چودہ گھنٹے تک جا پہنچا ہے۔پشاور کے شہری علاقوں میں روزانہ چھ سے آٹھ جبکہ دیہی علاقوں میں بارہ سے چودہ گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے تجارتی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں جبکہ گھریلو صارفین کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ بعض علاقوں میں بجلی کی مسلسل کئی گھنٹوں کی بندش پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ جس سے شہریوں کو پانی کے حصول میں مشکلات درپیش ہیں۔