Geo News
Geo News

Time 21 جنوری ، 2025
کاروبار

پنجاب میں اپنی نوعیت کی پہلی اور سب سے بڑی کاروبار فنانس اسکیم کا اجرا

پنجاب میں اپنی نوعیت کی پہلی اور سب سے بڑی کاروبار فنانس اسکیم کا اجرا
وزیراعلیٰ پنجاب آسان کاروبار فنانس اسکیم کے تحت 36ارب سے زائد بلا سود قرض ملے گا: مریم نواز/ فائل فوٹو

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی اور سب سے بڑی کاروبار فنانس اسکیم کا اجرا کردیا۔

ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب آسان کاروبار اسکیم کے لیے 84 ارب روپے سے زائد جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب آسان کاروبار کارڈ اسکیم کیلئے 48 ارب روپے سے زائد مختص کردیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب آسان کاروبار فنانس اسکیم کے تحت 36ارب سے زائد بلا سود قرض ملے گا، آسان کاروبار فنانس اسکیم میں 10لاکھ سے 3کروڑ روپے کے بلاسود قرضے دیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ آسان کاروبار فنانس اسکیم کے تحت قرض 5 سال کی آسان قسطوں میں واپس کیا جائے گا۔