Time 22 جنوری ، 2025
جرائم

کراچی میں تین روز قبل اغوا کی واردات کا ڈراپ سین، نوجوان کا قاتل ہم زلف ہی نکلا

کراچی میں تین روز قبل اغوا کی واردات کا ڈراپ سین، نوجوان کا قاتل ہم زلف ہی نکلا
مقتول نوجوان کی شناخت اقبال کے نام سے ہوئی ہے اور مقتول کو اس کے ہم زلف نے قتل کیا ہے: پولیس/ فائل فوٹو

کراچی میں 3 روز قبل اغوا کیے جانے والے نوجوان کی لاش پلاسٹک کے ڈرم سے برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق نوجوان کی لاش کراچی کے علاقے  گلزار ہجری میں پلاسٹک کے ڈرم سے ملی ہے، مقتول نوجوان کی شناخت اقبال کے نام سے ہوئی ہے، اقبال کو 3 روز قبل اغوا کرکے تاوان طلب کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ اغوا اور قتل میں ملوث ملزم رمیز کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم رمیز مقتول اقبال کا ہم زلف ہے، ملزم نے ذاتی رنجش کو اغوا برائے تاوان کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے پہلے 50 لاکھ پھر 30 لاکھ اور آخر میں27 لاکھ روپے تاوان طلب کیا، ملزم اور مقتول کا کس بات پر جھگڑا تھا یہ تفتیش میں سامنے آئے گا تاہم  مقتول کے اغوا کا مقدمہ تھانہ نیو ٹاؤن میں اس کے بھائی کی مدعیت میں درج ہے۔

مزید خبریں :