23 جنوری ، 2025
بالی وڈ اداکار سیف علی خان کے گھر کے قریب سے پولیس نے حملے میں استعمال ہونے والی ایک اہم چیز برآمد کر لی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے چاقو کا ٹکڑا باندرا جھیل کے قریب ایک کھائی سے برآمد کیا، جو اداکار کے گھر سے تقریباً ایک کلومیٹر دور ہے۔
گزشتہ ہفتے سیف علی خان کو ان کی رہائش گاہ پر حملہ اور زخمی کرنے کے لیے استعمال ہونے والے چاقو کا ایک ٹکڑا اداکار کی باندرہ رہائش گاہ سے ایک کلومیٹر دور واقع ایک جھیل کے قریب سے برآمد ہوا۔
لیلاوتی اسپتال میں علاج کے دوران اداکار کے جسم سے چاقو کا ایک ٹکڑا نکالا گیا تھا جس کی پیمائش 2.5 انچ تھی، برآمد ہوا تھا۔ پولیس ملزم محمد شریف کو بدھ کے روز جھیل پر لے گئی اور تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک موقع پر موجود رہی۔
واضح رہے کہ 16 جنوری کو رات 3 بجے کے قریب سیف علی خان کے ممبئی کے باندرا والے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی جسے اداکار نے مزاحمت کرکے ناکام بنایا۔
مزاحمت کے دوران سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس سے انہیں 6 زخم آئے جن میں سے 2 کافی گہرے تھے جبکہ ایک زخم ریڑھ کی ہڈی کے قریب ترین تھا۔
سیف علی خان کو زخمی ہونے کے بعد گھر کی گاڑی کے بجائے رکشہ میں مقامی اسپتال پہنچایا گیا۔
اسپتال پہنچنے پر سیف کا آپریشن کرکے ان کی ریڑھ کی ہڈی سے چاقو کا 2.5 انچ کا ٹکڑا نکالا گیا اور اداکار کو تقریباً 6 دن کے بعد منگل کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔