24 جنوری ، 2025
ایکسپو سینٹر کراچی میں لگی نمائش میں میڈیکل کے طالب علموں نے بہت سی بیماریوں کا حل قدرتی اجزا سے نکال لیا۔
ذہنی دباؤ کم کرنا ہو یا بالوں اور جلد کی خوبصورتی بڑھانا ہو، میڈیکل کے طالب علموں نے کئی مسئلوں کا حل قدرتی اجزا سے نکال لیا۔
طالب علموں نے بلڈ پریشر اور شوگر کے مریضوں کیلئے بھی اشیاء تیار کرلی ہیں۔
طالب علموں نے اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے خاص جوتا بھی متعارف کروایا جو ذیابیطس کے مریضوں میں فالج کے اثرات مانیٹر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جب کہ اے آئی بیسڈ مشین بھی پیش کی جس سے نہ صرف بینائی کا چیک اپ بلکہ تھراپی بھی ممکن ہے۔