Time 24 جنوری ، 2025
سائنس و ٹیکنالوجی

یوٹیوب صارفین کے لیے متعدد نئے فیچرز متعارف

یوٹیوب صارفین کے لیے متعدد نئے فیچرز متعارف
یہ فیچرز یوٹیوب پریمیئم کے لیے متعارف کرائے گئے ہیں / فائل فوٹو

یوٹیوب نے کئی تجرباتی فیچرز صارفین کے لیے متعارف کرا دیے ہیں۔

یہ فیچر فی الحال یوٹیوب پریمیئم (ماہانہ فیس والا ماڈل) کے صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

مگر امید ہے کہ مستقبل قریب میں یوٹیوب کے مفت صارفین کے لیے بھی انہیں متعارف کرایا جائے گا۔

یوٹیوب پریمئم کے صارفین اب 256kbps پر میوزک ویڈیوز کی آڈیو اسٹریمنگ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ کمپنی کی جانب سے 4 پلے بیک اسپیڈ آپشنز بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔

اب صارفین کو 2x اسپیڈ تک محدود رہنے کی ضرورت نہیں بلکہ اس سے زیادہ تیز رفتاری سے بھی ویڈیوز دیکھ سکیں گے۔

پریمیئم صارفین اب ویڈیو پلے بیک اسپیڈ 4x تک بڑھا سکیں گے تاکہ ویڈیوز کو دیکھنے کا تجربہ بہتر ہوسکے۔

اسی طرح جمپ آہیڈ فیچر اب پریمیئم صارفین کو ویب ورژن میں بھی دستیاب ہوگا۔

پہلے یہ فیچر صرف موبائل ایپ تک محدود تھا۔

آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی اس فیچر کے ذریعے صارفین ویڈیوز کے بہترین حصوں کو دیکھ سکتے ہیں تاکہ پوری ویڈیو دیکھنے پر وقت ضائع نہ ہو۔

کمپنی کی جانب سے شارٹس کے لیے پکچر ان پکچر فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

مگر یہ فیچر فی الحال صرف آئی فونز صارفین کو دستیاب ہوگا۔

اسی طرح شارٹس کے لیے اسمارٹ ڈاؤن لوڈز فیچر بھی صارفین کو دستیاب ہوگا تاکہ وہ آف لائن بھی اپنی پسندیدہ شارٹس ویڈیوز دیکھ سکیں۔

مزید خبریں :