26 جنوری ، 2025
صنعا: یمن کے حوثی باغیوں نے 153 جنگی قیدیوں کو رہا کردیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے گزشتہ روز 153جنگی قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حوثیوں نے قیدیوں کو بین القوامی فلاحی تنظیم ریڈ کراس کے تعاون سے رہا کیا مگر رہا کیے جانے والے قیدیوں کی شناخت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق حوثیوں قیدی کمیٹی کے سربراہ نے بتایا کہ رہا کیے جانے والوں میں بیمار اور بزرگ قیدی شامل ہیں جنہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کیا گیا۔
واضح رہے یمن کے حوثی باغی سال 2014 سے یمن کے زیادہ تر علاقوں بشمول دارالحکومت صنعا پر اپنا کنٹرول قائم کیے ہوئے ہیں۔