Time 26 جنوری ، 2025
پاکستان

کراچی میں کل سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان، آج موسم کیسا رہے گا؟

کراچی میں کل سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان، آج موسم کیسا رہے گا؟
 آئندہ 24گھنٹوں کےدوران شہر کا موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

کراچی: آئندہ 24گھنٹوں کےدوران شہر کا موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ  آج شہر کا  کم سےکم درجہ حرارت 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم سےکم درجہ حرارت 9 سے 11ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 41 فیصد ہے اور شمال مشرق سے 11کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

دوسری جانب موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا کہ پیر یا منگل سے کراچی کے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے، اس دوران شہر کا کم سےکم درجہ حرارت 11سے 13 ڈگری تک جاسکتا ہے جبکہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :