Time 26 جنوری ، 2025
پاکستان

بہاولپور کے تاریخی شیرباغ میں 7 سالہ بنگالی شیر ہلاک

بہاولپور کے تاریخی شیرباغ میں 7 سالہ بنگالی شیر ہلاک
بنگالی شیرکئی ہفتوں سے بیمار تھا اور 3 روز سےکھانا پینا بھی چھوڑ چکا تھا: کیوریٹرشیرباغ عثمان بخاری/ فائل فوٹو

بہاولپور کے تاریخی شیر باغ میں 7 سالہ بنگالی شیر ہلاک ہوگیا۔

کیوریٹر شیرباغ عثمان بخاری کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بنگالی شیر کئی ہفتوں سے بیمار تھا اور 3 روز سےکھانا پینا بھی چھوڑ چکا تھا۔

عثمان بخاری نے بنگالی شیر کی موت کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ بنگالی شیر گردوں اور معدے کی بیماری کی وجہ سے ہلاک ہوا، شیر کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسلامیہ یونیورسٹی ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز ڈپارٹمنٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسی حوالے سے شیر باغ انتظامیہ نے مزید بتایا کہ بنگالی ٹائیگر 2018 میں بہاولپور کے شیر باغ میں ہی پیدا ہوا تھا۔

شیرباغ انتظامیہ کے مطابق 3 سال سے بنگالی ٹائیگر آنکھ کے مرض میں بھی مبتلا تھا، جس وجہ سے شیر کی ایک آنکھ بھی ضائع ہو چکی تھی۔

مزید خبریں :