Time 26 جنوری ، 2025
دنیا

سعودیہ عرب: منشیات اسمگلنگ کے جرم میں 7 شہریوں کو سزائے موت دیدی گئی

سعودیہ عرب: منشیات اسمگلنگ کے جرم میں 7  شہریوں کو  سزائے موت دیدی گئی
 عدالت نے7 شہریوں کو مملکت میں منشیات حاصل کرنے اور اسمگل کرنےکا مجرم قرار دیا: سعودی وزارت داخلہ/ فائل فوٹو 

ریاض: سعودی عرب نے منشیات اسمگل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر7 شہریوں کو سزائے موت سنا دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا کہ 7 سعودی شہریوں کو منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں سزائے موت دی گئی۔

سعودی وزارت داخلہ نے بتایا کہ عدالت نے7 شہریوں کو مملکت میں منشیات حاصل کرنے اور اسمگل کرنےکا مجرم قرار دیا۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ سکیورٹی حکام نے مجرموں کو گرفتار کر کے تفتیش کی تھی جس میں ان پر منشیات کی اسمگلنگ ثابت ہوئی تھی۔


مزید خبریں :