01 مارچ ، 2012
دمشق …شام کی سیکورٹی فورسز نے باغیوں کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے 23 افراد کو ہلاک کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق شام کے شہر حمص میں صدر کی حامی فوج نے باغیوں کے ٹھکانوں کی جانب پیش قدمی شروع کردی ہے اور باغیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 23 افراد کو ہلاک کردیا۔ ہلاک ہونے والوں میں سے 11 کا تعلق حمص شہر سے ہے جبکہ دیگر افراد بابل امرو سے تعلق رکھتے ہیں۔ سیکورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ وہ بہت جلد بابل امرو پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ دوسری جانب قاہرہ میں ناروے کی وزیرخارجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نبیل العرابی نے کہا ہے کہ شام میں امن کوششوں کی ناکامی کی صورت میں حکومت مخالفین کو ہتھیار فراہم کرنے کے اقدام کو نظر انداز نہیں کرسکتے تاہم انہوں نے کہا کہ وہ قیام امن کے حصول کیلئے اسلحہ کے استعمال پر یقین رکھتے ۔