Time 27 جنوری ، 2025
انٹرٹینمنٹ

’سجل نصیب میں نہیں تھی‘، فیروز کی والدہ کی بیٹے اور سجل علی سے متعلق گفتگو وائرل

’سجل نصیب میں نہیں تھی‘، فیروز کی والدہ کی بیٹے اور سجل علی سے متعلق گفتگو وائرل
فیروز نے سجل علی سے محبت کی تب آپ کو لگتا تھا کہ یہ آپ کے لیے بہترین بہو ثابت ہوں گی یا آپ کو اب لگتا ہے کہ اچھا ہوا یہ رشتہ نہیں ہوا؟ میزبان کا سوال—فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان کی والدہ صوفیہ ملک نے اداکارہ سجل علی کے لیے اپنی بے پناہ پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

 صوفیہ ملک نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنے بیٹے کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی اور اسی دوران اداکار کی والدہ نے سجل سے متعلق پوچھے گئے سول پر بھی بات کی۔

میزبان نے سوال کیا 'فیروز نے سجل علی سے محبت کی تب آپ کو لگتا تھا کہ یہ آپ کے لیے بہترین بہو ثابت ہوں گی یا آپ کو اب لگتا ہے کہ اچھا ہوا یہ رشتہ نہیں ہوا؟'

مختصر جواب میں صوفیہ ملک نے کہا 'سجل بھی بہت اچھی تھی اور مجھے بہت پیاری لگتی تھی، وہ اچھی بچی تھی اور اچھی ہے لیکن بس نصیب میں نہیں تھا، جو نصیب میں ہوتا ہے انسان کو وہی ملتا ہے'۔

انہوں نے  اعتراف کیا کہ ان کے بیٹے غصے والے ہیں لیکن انہوں نے فیروز پر سابقہ اہلیہ پر تشدد کی باتیں مسترد کیں اور دعویٰ کیا کہ جب ان کے بیٹے پر الزامات لگائے جا رہے تھے تو اس وقت عورت کارڈ چل رہا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

دوسری جانب میزبان کے صوفیہ ملک سے اس قسم کے سوالات پر سجل علی کے مداحوں نے سخت ردعمل ظاہر کیا۔

’سجل نصیب میں نہیں تھی‘، فیروز کی والدہ کی بیٹے اور سجل علی سے متعلق گفتگو وائرل
فوٹو: اسکرین شاٹ

ایک سوشل میڈیا صارف نے سوال کو انتہائی بیکار اور نامناسب قرار دیا اور میزبان کو بے شرم انسان قرار دیا۔

ایک اور صارف نے میزبان کی جانب سے انتہائی ذاتی نوعیت کے سوال پوچھے جانے کو غلط قرار دیا، یہاں تک کہ فیروز کی والدہ کو اس سوال کا جواب دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

’سجل نصیب میں نہیں تھی‘، فیروز کی والدہ کی بیٹے اور سجل علی سے متعلق گفتگو وائرل
فوٹو: اسکرین شاٹ

واضح رہے کہ ماضی میں فیروز خان اور سجل علی کے درمیان رومانوی تعلقات کی خبریں زیرِ گردش تھیں، لیکن بعدازاں دونوں کے بریک اپ کی خبریں سامنے آئی تھیں جس کے بعد فیروز کی شادی علیزے سلطان اور سجل کی احد رضا میر سے ہوگئی تھی۔

دونوں کی یہ شادیاں ناکام رہیں، فیروز نے دوسری شادی ڈاکٹر زینب سے کچھ ماہ پہلے ہی کی ہے۔

مزید خبریں :