Time 27 جنوری ، 2025
انٹرٹینمنٹ

سیف علی خان چاقو حملہ کیس میں پیشرفت، خاتون گرفتار

سیف علی خان چاقو حملہ کیس میں پیشرفت، خاتون گرفتار
 اس کیس میں ایک مرکزی ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے جس کی شہریت مبینہ طور پر بنگلادیشی بتائی گئی ہے— فوٹو:فائل

بالی وڈ اسٹار سیف علی خان پر چاقو حملہ کیس میں پولیس نے خاتون کو بھی گرفتار کرلیا۔

16 جنوری کو رات 3 بجے کے قریب سیف علی خان کے ممبئی کے باندرا والے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی جسے اداکار نے مزاحمت کرکے ناکام بنایا۔

مزاحمت کے دوران سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس سے انہیں 6 زخم آئے جن میں سے 2 کافی گہرے تھے۔

اداکار  کو کئی روز اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد ڈسچارج کیا گیا تھا اور اس کیس میں ایک مرکزی ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے جس کی شہریت مبینہ طور پر بنگلادیشی بتائی گئی ہے۔

اب اسی کیس میں خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے مغربی بنگال کے ضلع نادیہ سے خاتون کو گرفتار کیا ہے جسے راہداری ریمانڈ پر ممبئی لایا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خاتون مرکزی ملزم سے رابطے میں تھی اور ملزم انہی کے نام پر رجسٹرڈ سم استعمال کر رہا تھا، دونوں ہی ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔

بھارتی پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مرکزی ملزم مبینہ طور پر غیرقانونی طور پر بھارت میں داخل ہوا تھا اور اسی  خاتون سے رابطے میں تھا۔

بھارتی پولیس نے مزید کہا کہ خاتون کو ممبئی لے جا کر تفتیش کی جائے گی اور تحقیقات میں پیشرفت کا امکان ہے۔

مزید خبریں :