Time 27 جنوری ، 2025
دنیا

امریکا: پیدائش پر حق شہریت ختم ہونے کا خوف، بھارتی جوڑے بچوں کی قبل از وقت پیدائش کرانے لگے

امریکا: پیدائش پر حق شہریت ختم ہونے کا خوف، بھارتی جوڑے بچوں کی قبل از وقت پیدائش کرانے لگے

امریکا میں بچوں کو پیدائش پر حق شہریت ختم ہونے کے خوف سے امریکا میں مقیم بھارتی جوڑے قبل از وقت بچوں کی پیدائش کرانے لگے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد امریکا میں پیدائش پر حق شہریت پر پابندی کے خوف سے بھارتی جوڑے قبل از وقت بچوں کی پیدائش کرانے لگے ہیں۔

 20  فروری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت پیدائش پر حق شہریت کے خاتمے کی آخری تاریخ ہے جس کے باعث اسپتالوں میں سی سیکشن کے لیے قطار یں لگی ہیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ قبل از وقت پیدائش ماں اور بچے دونوں کے لیے خطرہ ہے، سوشل میڈیا پر بھی جوڑوں کو ’بھارت واپس آجاؤ یا کسی اور ملک میں منتقل ہو جاؤ‘کے مشورے دیے جارہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکا میں بھارتی جوڑے اسپتالوں کا رخ کررہے ہیں تاکہ ٹرمپ کے پیدائش پر حق شہریت ختم کرنے کے فیصلے کے نفاذ کی آخری تاریخ سے قبل بچوں کی پیدائش کراسکیں۔

صدر کا عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ٹرمپ کی طرف سے دستخط کیے گئے ایگزیکٹو آرڈرز میں سے ایک امریکا میں پیدائش پر حق شہریت کو ختم کرنا تھا، 19 فروری تک امریکا میں پیدا ہونے والے بچے امریکی شہری ہی ہوں گے۔

مزید خبریں :