Time 28 جنوری ، 2025
پاکستان

اسپیکر قومی اسمبلی کی مذاکرات بچانے کی کوشش، اسد قیصر سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی نے مذاکرات  کو بچانے کیلئے تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

اسپیکر ایاز صادق نے مذاکرات کو بچانے کی ایک اور کوشش کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور انہیں مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تاہم پی ٹی آئی نے مذاکرات میں شرکت کی کوئی ٹھوس یقین دہانی نہیں کرائی۔

گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اعلان کرتے ہوئے اسپیکر کو مذاکرات میں شرکت نہ کرنے سے آگاہ کردیا تھا۔

ادھر مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اگر آج میٹنگ کا حصہ نہیں بنتی تو اسپیکر کمیٹی کو تحلیل کردیں گے، پی ٹی آئی والے جو کچھ باہر کریں گے اس کا جواب حکومت دے گی۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف نے حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے اور اسپیکر کے سیکرٹری کو بھی اپنے فیصلے سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔


مزید خبریں :